کراچی ،ناگن چورنگی پر رینجرزکی مبینہ فائرنگ سے شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی ،33سالہ ذیشان الدین نامی شخص اپنی روٹھی ہوئی بیوی شافعہ کو منانے کی کوشش کررہا تھا کہ رینجرز اہلکار رحم نور نے فائرنگ کردی
جمعہ 28 فروری 2014 19:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) ناگن چورنگی کے قریب رینجرز کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جب کہ بیوی زخمی ہوگئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب سڑک پر33سالہ ذیشان الدین ولد شہاب الدین نامی شخص اپنی روٹھی ہوئی بیوی شافعہ کوکارنمبرKDX2383میں منانے کی کوشش کررہا تھا اور اس دوران جب اسے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش تو بیوی نے شور شرابہ کردیا اور اپنے پرس سے شوہر کو مارنا شروع کردیا ،جس پرمسجد صدیق اکبر کی سیکیورٹی پر مامور رینجرز اہلکار رحم نور نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ذیشان الدین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے رینجرز کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گاڑیوں پر پتھرا کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا، کشیدہ حالات کے پیش نظر علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ذیشان نامی شخص رینجرز کی فائرنگ سے ہی جاں بحق ہوا جس پر رینجرز حکام سے رابطہ کررہے ہیں۔مقتول نارتھ کراچی کا رہائشی تھا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.