امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی، طالبان کسی بھی ملک میں دفتر کھولنے کے فیصلہ میں آزاد ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
جمعرات 6 مارچ 2014 20:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پا کستان اور امریکہ دونوں ہی دہشت گردی کا خاتمہ اور اس خطہ میں امن اور سلامتی چاہتے ہیں ۔امریکی دفتر خارجہ نے جان کیری کے دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہے تاہم ان کے دورے کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔طالبان کسی بھی ملک میں دفتر کھولنے کا فیصلہ کرنے میں آزا دہیں۔
جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات اور امریکہ کی حمایت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دونوں ہی دہشت گردی کا خاتمہ اور اس خطہ میں امن اور سلامتی چاہتے ہیں ۔امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ امریکہ کے دفتر خارجہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے تاہم ان کے دورے کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.