مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکردار اہمیت کاحامل ہے، فی الوقت آپریشن کاآپشن زیرغور نہیں ہے ‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ ،امن مذاکرات کی ناکامی کیلئے سرگرم عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی سرکوبی کی جائے‘ سینیٹر کامران مائیکل
جمعہ 7 مارچ 2014 18:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام امن اورسیاسی استحکام کیلئے ہرضروری اقدام کیا جائے گا،مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکرداربھی اہمیت کاحامل ہے،دہشت گردی کے سدباب کیلئے ہمارے فوجی بھائیوں نے قابل قدر قربانیاں دی ہیں اسلئے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے فوج کوبحیثیت ادارہ آن بورڈکرناضروری ہے، ملک حساس دورسے گزررہا ہے،خداراپوزیشن والے صورتحال کادرست ادراک اور احساس کریں، ملک اپوزیشن پارٹیوں کی بے بنیادتنقیداورافواہو ں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ فی الوقت آپریشن کاآپشن زیرغور نہیں ہے ،محب وطن پاکستانیوں کی دعاہے مذاکرات کامیاب رہیں اورطاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔(جاری ہے)
تاریخ گواہ ہے کشت وخون سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب اورمہذب معاشرہ کشت وخون کی اجازت نہیں دیتا ۔ عوام کوامن اور انصاف سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کافرض ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کی ناکامی کیلئے سرگرم عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی سرکوبی کی جائے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی ،معاشی اورانتظامی ترجیحات بہت واضح ہیں ۔انہوں نے کہ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اورامن کی بحالی کابیڑااٹھا یا ہے۔ترکی اورچینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں انوسٹمنٹ کے بعد دوسرے ملک بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مایوسی کے بال پوری طرح چھٹ گئے ہیں،خدا نے چاہاتووزیراعظم میاں نوازشریف اس باربھی سرخروہوں گے اورپاکستان میں امن کاپرچم سربلندہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.