پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے دو قراردادیں متفقہ طور پر منظوری
ہفتہ 8 مارچ 2014 20:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں دو قراردادیں بھی متفقہ طور پر منظور کی گئیں ۔ صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحکی بصیرت کی روشنی میں پاکستان کی خواتین کو معاشی ،سماجی اور سیاسی شعبوں میں پاکستان کے مساوی شہری کے طور پر قومی دھارے میں لانے کے لئے اپنی بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کرتا ہے ۔
یہ ایوان اس ضمن مین حکومت پنجاب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے تحت خواتین کے حقوق اور ترقی کے لئے صوبہ میں پنجاب خواتین پارلیمانی گروپ قائم کیا جائے ۔(جاری ہے)
حکومتی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر پاکستانی خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں اپنے حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کی قابل تعریف کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس ضمن میں حکومت پنجاب کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ان خواتین کی بدولت ہی خاندان مضبوط ، معاشرے بااختیار اور اقوام کی تعمیر ہوتی ہے۔ نیز پنجاب کا یہ منتخب ایوان اس بات کا عزم کرتا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے اور خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام دینے نیز برابری کے حقوق دلانے کیلئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے منشورکے مطابق ایسی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی کے ذریعے پنجاب کے27محکموں میں 24992خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایک ہی روز ایسا ہو رہا ہے جس کے بعد قریبا پانچ ہزار خواتین کو ایگزیکٹیو پوسٹوں پر لگایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی اقتصادی و سماجی بہتری کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں حکومتی پروگرامز کا مقصد ملینئم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنا ہے تا کہ خواتین کی صحت بہتر بنا کر انہیں قومی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع مہیا کئے جا سکیں -انہوں نے کہا کہ خواتین کی سماجی‘ معاشی اور سیاسی خود مختاری کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت صوبہ میں خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہیں۔دونوں قراردادوں کو متفقہ طو رپر منظور کر لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.