تھر کی صورتحال پر سندھ حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے، سعد رفیق
پیر 10 مارچ 2014 15:52
لاہور: (دنیا نیوز) تھر میں قحط کی صورتحال کا پید اہونا سندھ حکومت کیلئے انتہائی شرمناک ہے جس پر اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے تھے جبکہ سندھ حکومت نومولود رہنماؤں کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی تھی۔
(جاری ہے)
بے حسی کی انتہا یہ تھی کہ گوداموں میں گندم موجود ہے لیکن اسے متاثرین تک پہنچانے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی۔
اس دلخراش صورتحال پر ہم سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو ریل کی مفت سفری سہولتیں مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے بچوں کو اپنے والدین سے ملنے میں آسانی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.