ڈیرہ اسماعیل خان ، انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو اہلکار شہید ، ملزمان فرار ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
منگل 11 مارچ 2014 18:31
ڈیراسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد نے انسدادپولیو مہم کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو اہلکارجاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ منگل کو ڈیرہ اسمعیل خان شہر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور احمد گڑھ کے علاقے میں درابن ڑوب روڈ پر پیش آیا۔
(جاری ہے)
انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ادریس اور الیاس فرائض کی انجام دہی کے بعد گاوٴں عمر خان سے ڈیرہ اسماعیل خان واپس آرہے تھے کہ گرہ احمد کے قریب پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد نے انہیں قریبی ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم طبی امداد ملنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.