غداری کیس کی سماعت ملتوی،مشرف کی کل حاضری کا حکم برقرار
جمعرات 13 مارچ 2014 11:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے کل پرویز مشرف کی پیشی کا حکم برقرار رکھا ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔
(جاری ہے)
آج سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ خرابی صحت کے باعث درخواستوں پر دلائل نہیں دے سکتا،ڈاکٹروں نے فوڈ پوائزننگ کے باعث کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ ہم کسی وکیل کو درخواست پر زبردستی دلائل دینے پر مجبور نہیں کر سکتے، ملزم کی درخواست پر کل دلائل سن لیں گے۔ انور منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں کل بھی دلائل دینے کے قابل نہیں ہوں گا۔جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ کی مرضی کی تاریخ طے کر کے درخواستوں پر آئندہ سماعت کی جائے گی،آپ درخواستوں پر دلائل کے لیے بے شک 2 ماہ لے لیں۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی تاہم عدالت نے کل پرویز مشرف کی پیشی کا حکم برقرار رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.