شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد ہلاک
جمعرات 13 مارچ 2014 18:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول باوانی چالی ایکسائیڈ بیٹری کمپنی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے اے این پی کے علاقائی عہدیدار24سالہ ایاز خان شامزئی ولد شیرین خان شامزئی اور 32سالہ گل نواز ولد محمد حسین کو زخمی کردیا ۔
بعد ازاں گل نواز راستے میں دم توڑ گیا ۔ایاز کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔دونوں افراد سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی کے رہائشی تھے ۔سائٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ پراچہ چوک پر بس اسٹاپ پر کھڑے 35سالہ ہیرا لال ولد جاوالی کو مسلح افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا ۔(جاری ہے)
مقتول شیر شاہ کا رہائشی تھا ۔مومن آباد تھانے کی حدود فقیر کالونی اورنگی ٹاوٴن نمبر 10شاہجہاں چوک کے قریب گھر کے اندر بیٹے نذیر خان نے بدچلنی کے شبے میں تلخ کلامی کے بعد اپنی ماں 40سالہ شیربانو زوجہ احمد خان اور 30سالہ محمد خان ولد لطیف کو گولیاں مارکر فرار ہوگیا ۔
بعد ازاں محمد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑگیا ۔جبکہ شیربانو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ناظم آباد نمبر 2سیف اللہ اڈے کے قریب سپرامین ٹرانسپورٹ کے دفتر کے باہر تلخ کلامی کے بعد چھریوں کے وار سے 35سالہ ہدایت جبکہ شارع نورجہاں تھانے کی حدود نصرت بھٹو کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران 35سالہ شاہ بانو ،اس کا شوہر 45سالہ گل حسن اور 40سالہ رضوانہ زوجہ تجمل حسین چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے ۔مزید اہم خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.