کراچی میں تمام جرائم کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، وزیراعظم
جمعہ 14 مارچ 2014 14:15
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کراچی میں تمام جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔اپنے ایک روزہ کراچی کے دورے کے موقع پر ایوان صنعت و تجارت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان کی تاجر برادری پاکستان کی ترقی کے لئے جذبہ رکھتی ہے اور ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ تاجر برادری کی توقعات پر پورا اترین اور ان کےلئے کراچی سمیت پورے ملک میں کاروبار کا سازگار ماحول بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سندھ حکومت اور سندھ کی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کراچی کا امن بحال کرنے کے لئے اتفاق رائے کے ساتھ جرائم کے خاتمے کےلئے آپریشن کا آغاز کیا اور وہ ابھی تک جاری ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کراچی کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں شہر میں جاری آپریشن کا جائزہ لیں گے اور جب تک کراچی کو تمام جرائم سے پاک نہیں کردیا اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔ پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو یہ ضروری ہے کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور جرائم کا خاتمہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس ماحول کی وجہ سے بہت سے ممالک کے لوگ یہاں نہیں آتے اور وہ ملاقات کےلئے دبئی یا دوسرے ممالک میں بلاتےہیں جودرست نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.