خشک سالی سے متاثرہ تھر کے شہریوں کو آج بھی امداد نہ ملنے کا شکوہ
ہفتہ 15 مارچ 2014 13:14
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) تھر کی خشک سالی اور قحط سے جنم لینے والا یہ المیہ نیا نہیں، یہ دکھ برسوں پرانا ہے جب بھی خشک سالی آتی ہے، تھر کی مائیں اپنے صحرا جیسے خشک وجود کیساتھ بچوں کو چمٹائے موت سے لڑ تی ہیں ۔ تھر کی باسی آمنہ ہے ، خشک سالی اس ماں کے وجود میں اتری اور یہ اپنے نومولود کا پیٹ نہ بھر سکی۔بیماری کا حملہ ہوا۔اور اسکا بچہ ماں کا وجود ادھورا چھوڑ گیا۔آمنہ کی دوسری بہنیں بھی اس اذیت سے گذر چکی ہیں کسی کے دو بچے قحط سالی کی نذر ہوئے اور کسی کے تین۔وجہ ایک ہی کہ ماں۔خالی پیٹ رہ کر بچوں کا پیٹ کیسے بھرے۔بچوں میں قوت مدافعت ختم اور بیماریاں شروع۔ تھر کی ماوٴں کے روتے بلکتے بچے ان سے خوارک کا تقاضہ کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
نئی زندگیوں کو جنم دینے والی یہ مائیں ہر تکلیف ہنس کر سہتی ہیں ۔
یہ بچوں کو جنم دینے سے نہیں ڈرتیں، بچہ جنم دینیکے بعد اس کی بھوک اور موت سے ڈرتی ہیں۔ نو ماہ بچے کو کوکھ میں رکھ کر تکلیف برداشت کرنا ان عورتوں کے لئے مشکل نہیں لیکن اپنے جگر گوشوں کا جنازہ اٹھتا دیکھ کر ضبط کا بندھن ٹوٹ جائے تو وہ کیا کریں۔انکی چیخیں ریتیلے کے پہاڑوں میں گم ہوجاتی ہیں،لیکن بلند و بالا ایوانوں تک نہیں پہنچ پاتیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.