وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کیلئے 30لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کوئٹہ کا دورہ کیا ،فیسٹیول کے بارے میں مشورے دیئے،سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز کو سوینئر پیش کیا گیا، عبدالمالک بلوچ نے وفد کا خیر مقدم کیا
پیر 17 مارچ 2014 22:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کے لئے 30لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی جی سپورٹس بو رڈپنجاب عثمان انور نے تین رکنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کی معاونت کے لئے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ ڈی جی سپورٹس بورڈپنجاب عثمان انور اتوار کے روز کوئٹہ پہنچے جہاں پر انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز جنجوعہ سے ملاقاتیں کیں۔
جس میں ڈی جی عثمان انور نے بلوچستان کے حکام کو پنجاب یوتھ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دی اور بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کے بارے میں مشورے دیئے،ڈی جی عثمان انور نے بلوچستان حکومت کو فیسٹیول کے انعقاد کے لئے پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ڈی جی عثمان انور نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز جنجوعہ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے سوینئر پیش کئے، ڈی جی عثمان انور نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بلوچستان حکومت کی طرف سے بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کرانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور فیسٹیول کے لئے 30لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.