وزیراعلیٰ سندھ کی خوراک اور ریلیف کے عملداروں کو ایک ہفتہ کے اندر تھر کے متاثرہ لوگوں کو بقایا گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت ،ذمہ داران خشک سالی سے متاثرہ دیگر اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیاں فوری طورپر شروع کر دیں، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا سندھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب ،صوبائی کابینہ نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اپنے صحرائی علاقوں کا دورہ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دے دیئے ،صوبائی کابینہ نے سندھ پولیس کو گاڑیاں اورجدید اسلحہ خرید کرنے کے لئے آؤٹ آف بجٹ 05 ارب روپے دینے کی بھی منظوری دے دی
بدھ 19 مارچ 2014 22:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے خوراک اور ریلیف کے محکموں کے عملدداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر تھر پار کر کے قحط سے متاثرہ لوگوں کو بقایا گندم کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ان کے ساتھ ساتھ خشک سالی سے متاثرہ دیگر اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیاں فوری طورپر شروع کر دیں۔
صوبائی کابینہ نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اپنے صحرائی علاقوں کا دورہ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں ،صوبائی کابینہ نے سندھ پولیس کو گاڑیاں اورجدید اسلحہ خرید کرنے کے لئے آؤٹ آف بجٹ 05 ارب روپے دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ قحط سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دینے کے تمام انتظامات مکمل ہیں انہوں نے ضلع تھر پارکر کے 1,20,000 گندم کی بوریاں فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن میں 87,500 بوریاں متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ بقایا ،32,500 گندم کی بوریاں ایک ہفتہ کے اندر قحط سے متاثرہ لوگوں کو مہیا کی جائینگی ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.