یوتھ فیسٹیول میں کرپشن پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا ،ایک دودن میں منظر عام پر آ جائیگا‘ اپوزیشن لیڈر، مردم شماری کی آڑ میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دینگے،رانا ثناء اللہ منفی باتیں کرنا چھوڑ دیں،پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کو از خود نوٹس لینے کے اختیارات دلانے کیلئے جلد اسمبلی میں قرارداد پیش کرینگے‘ محمود الرشید
جمعرات 20 مارچ 2014 21:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہیوتھ فیسٹیول میں کرپشن پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا جو ایک دودن میں منظر عام پر آ جائیگا، مردم شماری کی آڑ میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لہٰذاصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان منفی باتیں کرنا چھوڑ دیں،پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کو از خود نوٹس لینے کے اختیارات دلانے کیلئے جلد اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ خوشاب اور جھنگ کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے خوفزدہ حکمران بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتے مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں کرپشن پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا جو ایک دودن میں منظر عام پر آ جائے گا۔میاں محمود الرشید نے تسلیم کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے باوجود انہیں از خود نوٹس لینے کے اختیارات حاصل نہیں تاہم انہوں نے اعادہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کو از خود نوٹس لینے کے اختیارات دلانے کیلئے جلد اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کی پولیس میں تقرریاں ،تعیناتیاں میرٹ پر ہوتیں تو صوبے میں امن قائم ہو چکا ہوتا۔مزید قومی خبریں
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.