سندھ حکومت میں شمولیت کیلئے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے معاملات طے پاگئے
ہفتہ 22 مارچ 2014 16:42
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) سندھ حکومت میں شمولیت کے لئے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات طے پاگئے ہیں جس کے تحت ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دی جائیں گی۔ دبئی اور لندن میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کو 5 وزارتیں ملیں گی جبکہ 2 مشیر بھی مقرر کئے جائیں گے جن کے اختیارات اور عہدے صوبائی وزیر ہی کے برابر ہوں گے، ایم کیو ایم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، اوقاف اور صحت کی وزارتیں ملیں گی جبکہ بلدیات، خزانہ، منصوبہ بندی اور داخلہ امور میں سے کوئی ایک وزارت ایم کیو ایم کو ملے گی۔
(جاری ہے)
دونوں جماعتوں کے درمیان حتمی طور پر معاملات طے کرنے کے لئے گورنر ہاؤس کراچی میں آئندہ ایک دو روز اجلاس ہوگا جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، بابر غوری اور ڈاکٹر صغیر احمد شریک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن شریک ہوں گے جس کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے صوبائی حکومت میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں میں ریفرنڈم بھی منعقد کرایا تھا تاہم کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں ہوسکا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.