وزیراعلیٰ کا شدید بارش میں 2گھنٹے تک آشیانہ اقبال کا دورہ ،کیچڑ میں کھڑے ہوکر سائٹ پر صورتحال کا جائزہ لیا،مفاد عامہ کے منصوبوں میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے افسروں کا کڑا احتساب ہو گا‘ شہباز شریف
پیر 24 مارچ 2014 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شدید بارش کے دوران 2گھنٹے تک برکی روڈ پر آشیانہ اقبال کی سا ئیٹ کا دورہ کیا -وزیراعلیٰ کو پہلے آشیانہ ا قبال کے مجوزہ منصوبے کے با رے میں بریفنگ دی گئی- وزیراعلیٰ نے بریفنگ پر عدم اعتماد کا ا ظہار کرتے ہوئے سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں دریافت کیا تو متعلقہ ا فسران کوئی جواب نہ دے سکے جس پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ متعلقہ ا فسران کو سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کے با رے علم نہیں-
آشیانہ اقبال کے حوالے سے متعلقہ افسران نے جو غفلت اور کوتاہی برتی ہے اس کا کڑا احتساب ہوگا-قومی وسائل غریب عوام کی امانت ہیں ، جنہیں ان کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا میری ذمہ داری ہے- وزیراعلیٰ نے بارش میں کھڑے ہو کر آشیانہ اقبال کے مختلف حصے دیکھے اور وزیراعلیٰ کیچڑ میں پیدل چل کر خود صورتحال کا جائزہ لیتے رہے-وزیراعلیٰ نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی کارکردگی مایوس کن قرار دیتے ہوئے سخت ناراضگی کا ا ظہار کیا اور فوری طو رپر متعلقہ ا فسران کے خلاف کا رروائی کرنے کا حکم دیا-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.