پاکستان کے لوگ امن کے خواہاں ہیں ،طالبان سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ‘ حمزہ شہباز شریف ، بلاول کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اسے اپنے حفظ وامان میں رکھے ، عوام کو امن اور ترقی کا تحفہ ضرور دیں گے‘ رکن قومی اسمبلی
ہفتہ 29 مارچ 2014 23:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگ امن کے خواہاں ہیں اور طالبان سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، بلاول کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اسے اپنے حفظ وامان میں رکھے ، طالبان سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ، طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، وزیراعظم نوازشریف اور ان کی ٹیم خلوص نیت کے ساتھ طالبان سے مذاکرات کررہی ہے ،عوام کو امن اور ترقی کا تحفہ ضرور دیں گے۔
جیلانی پارک ریس کورس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے جشن بہارا ں کے موقع پر پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ خطرات تو ہیں مگر ہم پھولوں سے محبت کرنے والے امن پسند اور صلح جو لوگ ہیں ۔(جاری ہے)
وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف پاکستان کے امن کے لئے قابل قدر کوششیں کررہے ہیں اور شب وروز ملک کی سلامتی ،استحکام ، ترقی اور امن وامان کے لئے کوشاں ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستان پھولوں کی طرح خوش رنگ اور خوش نما ہے ۔ ہمیں وطن عزیز کی قدر کرنی چاہیے اور ترقی و استحکام کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں ۔ حمزہ شہبازشریف نے جیلانی پارک میں پھولوں کی نمائش میں سٹالز کا دورہ کیا اور پھولوں کی اقسام اور ناموں کے بارے تبادلہ خیال کیا ۔ انہو ں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کادرج کئے اور جیلانی پارک میں سیر کے لئے آنے والے شہریو ں کے ساتھ گھل مل گئے۔ حمزہ شہبازشریف کو شہریو ں کی طرف سے سرخ گلاب کا پھول بھی پیش کیاگیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.