سراج الحق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر منتخب ہوگئے،سراج الحق5ستمبر1962کولوئردیرثمرباغ میں پیدا ہوئے ،پشاور یونیورسٹی سے بی ایڈ اور ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی،2002میں سینئروزیررہے،2009ء میں جماعت اسلامی کے نائب امیر منتخب ہوئے۔ تفصیلی خبر
اتوار 30 مارچ 2014 20:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے سینئروزیرسراج الحق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر منتخب ہوگئے،سراج الحق5ستمبر1962کولوئردیرثمرباغ میں پیدا ہوئے سراج الحق کی درویش صفت طبیعت اورمجاہدانہ اوصاف کی بدولت تحریکی اورعوامی حلقوں میں انکو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ میٹرک تک بنیادی تعلیم مختلف سکولوں میں حاصل کی جس کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج تیمر گرہ سے بی اے کی ڈگری لی، پشاور یونیورسٹی سے بی ایڈ اور پھر ایم اے اسلامیات کیا۔
تعلیمی دور میں اٹھویں جماعت سے ہی کالجز یونیورسٹیز کی سطح پر ملک گیر تنظیم (اسلامی جمعیت طلبہ) سے وابستہ ہوگئے۔ تین سال صوبہ سرحد جمعیت کے ناظم رہے۔بعد ازاں1988ء میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بنے۔(جاری ہے)
تعلیمی مراحل سے فراغت کے بعد جب عملی میدان میں گئے تو تقریبا ایک سال جماعت اسلامی کے کارکن کے طور پر کام کیا بعد میں رکن بن گئے۔
ایک سال ضلع دیر میں جندول کے علاقہ میں رکن کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ پھر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہے۔ اکتوبر2002ء کے انتخابات میں دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی بطور سینئر وزیر حکومت میں چار سال فرائض سرانجام دیے۔بعد ازاں 2003ء میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر بنے۔اپریل 2009میں جماعت اسلامی کے مرکزی انتخاب کے بعد انہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے نائب امیر کی ذمہ داری سونپی،جسے وہ بخوبی انجام دیتے رہے۔ سراج الحق اردو، انگریزی،فارسی، عربی،پشتو اور دیگر زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں۔ پشتو کے علاوہ اردو میں بھی آپ کی تقریر عوامی حلقوں میں پسند کی جاتی ہے۔جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق سراج الحق بہت جلد جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ لاہورمنتقل ہوجائیں گے اوروہ خیبرپختونخوا حکومت میں سینئروزیرکاعہدہ چھوڑ دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.