مشرف کی والدہ کو ایئر ایمیولینس کے ذریعے لانے کی پیشکش
پیر 31 مارچ 2014 20:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کو ایئر ایمبیولینس کے ذریعے پاکستان لانے کی پیشکش کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ جیلیں بھری پڑی ہیں جن کی والدہ یا رشتہ دار بیمار ہیں۔ پرویز مشرف کے معاملے پر کوئی دبائو ہے نہ قبول کرینگے۔ مشرف کے معاملے پر فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں. قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف فرد جرم عائد کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔
اس شخص پر فرد جرم عائد کی جس نے 4 مرتبہ شب خون مارا۔ ہم نے جمہوریت کی طرف سفر کی ایک اور منزل طے کر لی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ پرویز مشرف کو علامتی سزا ملتی ہے یا کچھ اور، مشرف کے معاملے پر عدالت جو فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی۔
(جاری ہے)
آئین اور قانونی شکنی گھنائونا جرم ہے، اس کی سزا ملے گی۔ پرویز مشرف کے معاملے پر کوئی دبائو ہے نہ قبول کرینگے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کو ایئر ایمبیولینس کے ذریعے پاکستان لانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جیلیں بھری پڑی ہیں جن کی والدہ یا رشتہ دار بیمار ہیں۔ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف بھی معاف کریں تو مشرف کو علامتی سزا دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.