آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20میں ٹیموں اور پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی، بھارت ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کے وجہ سے 23پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ، سری لنکا 30پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، قومی کرکٹ ٹیم 43پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی، کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے آرون فنچ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، احمد شہزاد 14 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر آگئے، باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے بدری ناتھ اور سنیل نارائن پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود
بدھ 2 اپریل 2014 02:40
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ورلڈ ٹی 20میں ٹیموں اور پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے ۔ حالیہ ٹی 20ورلڈ کپ میں پول میچز ختم ہونے کے بعد تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کے وجہ سے 23پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا 30پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم 43پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے آرون فنچ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، احمد شہزاد 14 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
عمر اکمل بھی 5 درجہ ترقی کر کے 16 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے بدری ناتھ اور سنیل نارائن بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سعید اجمل تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں دیگر میں شاہد فریدی اور محمد حفیظ کا مشترکہ 9 واں نمبر ہے۔(جاری ہے)
عمر گل بھی 4 درجہ ترقی کے بعد 36 نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیموں میں ساؤتھ افریقہ چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں ، آسٹریلیا چھٹے نیوزی لینڈ ساتویں ، انگلینڈ آٹھویں ، آئرلینڈ نویں ، جبکہ حالیہ ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے ۔
باؤلنگ میں چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے مچل سٹارک ، پانچویں پر سری لنکا کے سمانائیکے ،چھٹے نمبر پر بھارت کے ایشوین ، ساتویں میں نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلوم ، آٹھویں پہ سری لنکا کے کولیسیکرا ، نویں پہ شاہد آفریدی اور دسویں پر محمد حفیظ موجود ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.