فیض آباد انٹر چینج کے قریب پرویزمشرف کی گزرگاہ پر دھماکا، ایک خاتون زخمی
جمعرات 3 اپریل 2014 11:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) فیض آباد انٹر چینج کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی، دھماکے سے کچھ ہی دیر قبل اسی راستے سے سابق صدر پرویز مشرف گزرے تھے۔ صدر پرویز مشرف کی اے ایف آئی سی سے ان کے فارم ہاؤس منتقلی کےدوران ان کا قافلہ فیض آباد انٹر چینج سے گزرنے کے کچھ ہی دیر بعد وہاں دھماکا ہوگیا، دھماکے سے نیلم بی بی نامی ایک خاتون زخمی ہوگئیں، جن کی حالت اخطرے سے باہر ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کرکے دھماکے کی جگہ سے ملنےوالے شواہد کواکھٹا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں چار کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے فٹ پاتھ پر موجود برساتی پائپ میں نصب کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
اس حملے کا مقصد پرویز مشرف کے قافلے کو نشانہ بنانا ہوسکتا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جس کے بعد ہی حتمی طور پر اس کے ہدف کے بارے میں وثوق سے کہا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسی مقام پر کئی مرتبہ سابق صدر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ سیکیورٹی ادارے کی جانب سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف پر حملے کے لئے اس روٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اُن کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار بھی اُن پر حملہ کرسکتے ہیں جس طرح سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر پر کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.