وزیر اعظم نواز شریف سے اختر مینگل کی ملاقات ، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے ، تمام وسائل بروئے کار لاجارہے ہیں ،وزیر اعظم نواز شریف ،انشاء اللہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا سمیت پورے ملک کو امن کا گہوارہ بنائینگے ، اختر مینگل سے گفتگو

جمعرات 3 اپریل 2014 20:09

وزیر اعظم نواز شریف سے اختر مینگل کی ملاقات ، بلوچستان کی صورتحال پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں ، ماضی کی گئی بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی کے ازالہ کیلئے کوئی دقفہ فروگزاشت نہیں کرینگے ، انشاء اللہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا سمیت پورے ملک کو امن کا گہوارہ بنائینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں ، ماضی کی گئی بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی کے ازالہ کیلئے کوئی دقفہ فروگزاشت نہیں کرینگے ، انشاء اللہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا سمیت پورے ملک کو امن کا گہوارہ بنائینگے۔