افغانستان میں صدارتی انتخابات کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:56

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کر دی گئی،توسیع کا فیصلہعوام میں زبردست جوش و خروش کی وجہ سے کیاگیا۔افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے عوام میں زبردست جوش و خروش ہے۔افغانستان کے شمالی ،جنوبی اور مغربی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کا رش ،بیلٹ پیپرز کم پڑ گئے۔

(جاری ہے)

افغان الیکشن کمیشن نے ووٹ ڈالنے کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کا اعلان کردیا۔افغانستان الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد یوسف نورستانی کے مطابق ،انتخابی عمل میں ایک گھنٹے کی توسیع خراب موسم اورلوگوں کی بھرپورشرکت کے لیے کی گئی ہے،عوام کی بڑی تعدا د نے آج اپنا ووٹ کاسٹ کیا، کئی پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز ختم ہو چکے ہیں،وہاں مزید بھجوائے جا رہے ہیں، ملک بھرمیں 6 ہزار 212 پولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ ہورہی ہے۔جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر211 پولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ روک دی گئی۔پولنگ کا وقت مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :