طالبان سے مذاکرات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار،پرویزمشرف کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے ہیں، میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 5 اپریل 2014 22:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے، مذاکرات پر تمام سیاسی جماعتوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ پرویزمشرف کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا موقف واضح ہے، پرویزمشرف کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پرویزمشرف کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ وہ ہفتے کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ طالبان سے مذاکرات آئین کے دائرہٴ کار میں ہورہے ہیں یا ماورائے آئین ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کے حوالے سے تمام قوتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اگر بااختیار بنادیا جائے تو نہ صرف دہشت گردی ختم ہوگی بلکہ ان کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں اچھی ورکنگ ریلیشن شپ چل رہی ہے، ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شامل ہونا اتنا اہم نہیں جتنا ورکنگ ریلیشن شپ کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل عوامی مسائل میں مداخلت کرے گی تو پارلیمانی ادارے حرکت میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے باعث معیشت تباہ ہوگئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.