دنیا بھر کی طرح پاکستان میں صحت کا عالمی دن (کل) بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا اہتمام کیا جائیگا ، 18کروڑ آبادی کے ملک میں 5کروڑ کے قریب لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ،عالمی ادارہ صحت
اتوار 6 اپریل 2014 15:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں صحت کا عالمی دن (کل) پیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ، عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر طبی تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا اہتمام کیا جائیگا ذرائع کے مطابق منعقدہ سیمینارز سے خطاب کے دوران مختلف ماہرین طب اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کریں گے جن میں انسانی صحت کی بہتری ، اسے درپیش خطرات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔
عالمی ادارہ صحت نے حالیہ جاری کر دہ رپورٹ میں پاکستان کے بارے میں انکشاف کیا کہ 18کروڑ آبادی کے ملک میں جہاں 5کروڑ کے قریب لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ان میں سے ہر 1000نوزائیدہ بچوں میں سے 65بچے نوزائیدگی میں ہی موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں اسی طرح 1لاکھ ماؤں میں سے 270مائیں دوران زچگی موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں نیز 1218افراد کیلئے ایک ڈاکٹر ، 17302مریضوں کیلئے ایک ڈینٹل سرجن ، 2452مریضوں کیلئے ایک نرس ، 14500افراد کیلئے ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر ،1787خواتین کیلئے ایک گائنا کالوجسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔
رپورٹ میں بتا یا گیا کہ پاکستان کی آبادی کے 2فیصد افراد نابینا ہیں جبکہ 47فیصد بچوں کو پولیو ، خسرہ ، تشنج ، ٹی بی ، خناق وغیرہ سمیت 6موذی امراض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ہی نہ لگوائے جاتے ہیں ۔اسی طرح ہیپا ٹائٹس کے انتہائی بڑھتے ہوئے مرض کی ویکسینیشن کا کوئی عالمی معیار مقرر نہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 5سال تک کی عمر کے 1لاکھ بچے نمونیہ ، 1لاکھ بچے ڈائیریا اور 85ہزار بچے ویکسینیشن نہ لینے کے سبب ہلاک ہو جاتے ہیںمزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.