امریکی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کو مثبت انداز میں پیش کیا جانا چاہیے،سینیٹرمشاہد حسین سید، امریکہ ملٹری کی بجائے سوفٹ پاور کو اپنی طاقت بنائے، پاک امریکہ صحافتی تبادلے جیسے اقدامات سے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، پاکستان دورے پر آئے امریکی صحافیوں کے وفد سے تبادلہ خیال
اتوار 6 اپریل 2014 18:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے کسی بھی دیگر ملک کی نسبت سب سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کا جمہوری طرزِ عمل امریکی میڈیا میں مثبت طریقے سے پیش کیاجانا چاہیے۔ وہ امریکی ادارے ایسٹ ویسٹ سینٹر کے زیراہتمام پاک امریکہ جرنلسٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان دورے پر آئے امریکی صحافیوں کے وفد سے تبادلہ خیال کررہے تھے۔
سینیٹر مشاہد کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کودرپیش مشکلات کا تعلق امریکی حکومت کی اپنی غلط خارجہ پالیسیوں سے ہے جس میں غیرضروری عراق جنگ ، سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ مڈل ایسٹ امن منصوبے کی مخالفت اور ایران کی جانب سے تعاون کے باوجود ایران کو ایکسس آف ایول میں شامل کرنا ہے جسکی بناء پر امریکہ مخالف جذبات مزیدبھڑکنے میں کامیاب ہوئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.