سندھ پولیس میں پہلی بار کسی خاتون کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کردیا گیا
منگل 8 اپریل 2014 17:10
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کے خواتین پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سندھ پولیس میں پہلی بار کسی خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سے مشاورت کے بعد ایس ایچ او ویمن پولیس غزالہ پروین کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کیا گیا ہے۔
غزالہ پروین میں 1994 سندھ پولیس میں اے ایس آئی کی حیثیت سے بھرتی ہوئی تھیں، انھوں نے شہداد پور میں پولیس کی تربیت حاصل کی اور 2003 سے ایس ایچ او ویمن پولیس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ایس ایچ او غزالہ متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار بھی کر چکی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.