خیبر پختونخوا کے عوام کو چور کہنے والا عابد شیر علی ملک کا سب سے بڑا چور اور لٹیرا ہے، جمشید دستی
منگل 8 اپریل 2014 20:09
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو چور کہنے والا عابد شیر علی ملک کا سب سے بڑا چور اور لٹیرا ہے، نواز شریف کی آشیر باد سے اس نے پوری قوم کا لوہا ہڑپ کر لیا ہے۔ پشاور میں قصہ خوانی کے تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ عابد شیر علی کیا امام کعبہ کی اولاد ہے کہ اس نے پورے ملک کو چور اور لٹیرا کہہ دیا اور اپنے آپ کو خود صفائی کی چٹ جاری کردی ۔
قوم کو بتایا جائے کہ عابد شیر علی کے ویسپا سکوٹر پر گھومنے والے والد کے پاس لوہے کے کارخانے کہاں سے آئے؟ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی ملک کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو ہے اور وہ ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔(جاری ہے)
واپڈا میں تمام بدعنوان افسران کو تعینات کیا گیا ہے اور یہ ان سے ماہانہ بنیادوں پر رشوتیں طلب کرتا رہتا ہے۔ جمشید دستی نے کہا کہ دو ماہ سے جاری مذاکرات کے حوالے سے قوم کو مکمل طور پر اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے\' وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تمام سنجیدہ امور کے حوالے سے بائی پاس کردیا ہے ملکی سالمیت کے حوالے سے وزیر داخلہ اور وزیراعظم کے بیانات میں تضادات ہوتے ہیں ۔
وزیراعظم امریکہ کی خوشنودی کیلئے مذاکرات سے اپنی چھڑا رہے تھے لیکن جب خود ان کو دھمکی ملی تو انہوں نے مذاکراتی عمل شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اگر لال مسجد آپریشن نہ ہوتا تو آج ملک میں دہشتگردی نہ ہوتی آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں سنجیدگی سے مذاکرات شروع کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں شراب نوشی کی محفلوں اور مجروں کے بیان پر اب بھی قائم ہوں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت نے جو کمیٹی قائم کی وہ خود حکومتی بندوں پر مشتمل تھی ۔ ایک عدالتی کمیشن بنا کر پارلیمنٹ لاجز سے متعلق مکمل طور پر تحقیقات کی جائیں اور اس حوالے سے تمام اراکین اسمبلی کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ۔ جمشید دستی نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کے حوالے سے سب سے بڑی قربانیاں دی ہیں \' ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے اور اربوں کے نقصانات اٹھانے پڑے لیکن پھر بھی خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگردی کیخلاف ہر میدان میں صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں\'اس لئے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر ایک ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.