مادھوری اور جوہی کو دیکھ کر بالی ووڈ میں واپس آئی، کرشمہ کپور
جمعرات 10 اپریل 2014 12:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) اداکارہ کرشمہ کپور کو بالی ووڈ میں واپسی راس نہ آئی، ’’ڈینجرس عشق‘‘ کی ناکامی نے اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے 2003ء میں اپنے کلاس فیلو اور صنعتکار سنجیوکپور سے شادی کرنے کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اس سال ان کی صرف ایک فلم ’’باز‘‘ ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر ناکام ہوئی۔
2006ء میں ان کی دو فلمیں ’’میرے جیون ساتھی‘‘ اور ’’ضمانت‘‘ ریلیز ہوئیں جن میں ’’ضمانت‘‘ ارشد وارثی کے فلمی کیریئر کے شروع دنوں کی فلم تھی جو 1996ء میں بنی اور بعدازاں ریلیز نہ ہو سکی۔ اداکارہ اس دوران ’’اوم شانتی اوم‘‘ سمیت چند ایک فلموں مہمان اداکارہ کے طور پر پردۂ اسکرین پر نظر آتی رہیں۔(جاری ہے)
اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد گھر گرہستی کو اچھے طریقے سے چلانے کے لیے بالی ووڈ سے خود ہی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی کیونکہ میں شوبز کی چکاچوند روشنیوں سے دور رہ کر اپنی زندگی کو انجوائے کرنا چاہ رہی تھی۔
خوش ہوں کہ ایک اچھی ماں اور اچھی بیوی بننے میں کامیاب رہی۔ بالی ووڈ سے میرا گہرا رشتہ ہے اسی لیے شادی کے بعد بھی مجھے اگر بلایا گیا تو آتی رہی۔ شاہ رخ خان اور فرح خان کی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی تو سلمان خان کی فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ میں ایک کردار کے لیے آواز ریکارڈ کروائی۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں واپسی کا تو کوئی ارادہ نہیں تھا مگر مادھوری، جوہی چاولہ کو دیکھ کر میں نے بھی منتخب پراجیکٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر وکرم بھٹ کی فلم ’’ڈینجرس عشق‘‘ کی۔ فلم کی کہانی، پروڈکشن اور میوزک بہت ہی اعلیٰ تھا، لوگوں نے میری پرفارمنس کو بھی سراہا مگر حیران ہوں کہ باکس آفس پر وہ رسپانس نہیں ملا جس کی توقع تھی۔ شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ بالی وڈ میں ایکشن اور کامیڈی فلمیں بنائی جا رہی تھیں اور ’’ڈینجرس عشق‘‘ ان دونوں کیٹگری میں نہیں تھی۔ ماضی کی معروف اداکارہ بیبتا اور اداکار رندھیرکپور کی بیٹی اور آنجہانی راج کپور کی پوتی کرشمہ کپور جنہوں نے 1991 ء میں فلم ’’پریم قیدی‘‘ سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، اس کے بعد انھوں نے ’’پولیس افسر‘‘، ’’نشیلے‘‘، ’’جاگروتی‘‘، ’’سپنے ساجن کے‘‘ فلمیں کیں مگر انھیں اصل شہرت ’’دیدار‘‘، ’’جگر‘‘، ’’اناڑی‘‘، ’’سنگرام‘‘، ’’راجہ ہندوستانی‘‘، ’’راجہ بابو‘‘، ’’خودار‘‘، ’’انداز اپنا اپنا‘‘، ’’سہاگ‘‘، ’’گوپی کشن‘‘، ’’قلی نمبرون‘‘ اور ’’جیت‘‘ فلموں سے حاصل ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.