رسالپور،سابق دشمنی کا شاخسانہ، بارہ بانڈہ کے تین افراد قتل ،ورثا ء کا لاشیں سڑک پر ر کھ کراحتجاج ،کئی گھنٹے روڈ بلاک،پولیس کی یقین دہانی پرروڈ کھول دیاگیا،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
جمعرات 10 اپریل 2014 20:22
رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) سابق دشمنی کا شاخسانہ، بارہ بانڈہ کے تین افراد قتل ،ورثا ء نے لاشیں سڑک پر ر کھ کراحتجاجاَروڈکئی گھنٹے تک ہر طرح کے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔بعد میں پولیس کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیاگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق دوفریقین میربہادر اور پیر محمدسکنہ بارہ بانڈہ کے درمیان کئی سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی جس میں گزشتہ سال میر بہادر اور اس کا قریبی رشتہ دارجاں بحق ہوگیا تھا ،آج رسالپور کے قریب بارہ بانڈہ سٹاپ پولیس چوکی کے سامنے میر بہادر فیملی سے مسمی اشتیاق ولدمیربہادر مرحوم اور سفید ولدوہاب کو دن دیہاڑے مین جی ٹی روڈ پر قتل کردیا ۔
ور ثا نے جس میں مرد وخواتین شامل تھی مقتولین کو پولیس چوکی کے سامنے جی ٹی روڈپر رکھ کر احتجاجا َ روڈبند کردیا ،اور قاتلوں کو فوراَگرفتار کرنے کا مطالبہ کرلیاتاہم کئی گھنٹے احتجاج کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے بعد اآزاں ورثا میں چند مشتعل افراد نے فریق دوم پیر محمد کے گھر پر حملہ کر کے اس کو گھر میں ڈھیر کر دیا،روڈ کی بندش کی وجہ سے سکول کے بچوں کو کئی میل پیدل سفر کرنا پڑا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.