کوئی محب وطن پاکستانی پاک فوج پرالزام نہیں لگاسکتا،پرویزرشید

جمعہ 11 اپریل 2014 13:25

کوئی محب وطن پاکستانی پاک فوج پرالزام نہیں لگاسکتا،پرویزرشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آمریتوں میں پلنے والے افواہ سازی کر رہے ہیں، اب پاکستان میں عوام کو اچھی خبریں سننے کو ملتی ہیں، 8ماہ پہلے ہر روز بری خبریں سننے کو ملتی تھیں، ہمیں اب سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے سے آگے نکلنا چاہیئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنائیں گے، کچھ عناصر اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، آٹھ ماہ پہلے ہر روز بری خبر سننے کو ملتی تھی، اب ملک میں لوگوں کو اچھی خبر سننے کو ملتی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں لمبے وقفے آنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ اپنے کردار سے باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، افواج پاکستان کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، فوج آئین میں دیئے گئے کردار کو ادا کررہی ہے، پاک فوج نے دفاع کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں سوچی۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، کوئی محب وطن پاکستانی اپنی فوج پر الزام نہیں لگا سکتا، سابق صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر مشرف کے معاملے پر عدالت جو فیصلہ کریگی قبول ہوگا، ہمیں اب مشرف کے معاملے سے آگے نکلنا چاہیئے، ہم پاکستان کو ہر صورت پرامن اور خوشحال ملک بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :