وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر (ن) لیگ کے رہنماؤں کا اچھرہ بازار میں کریکر دھماکے کی جگہ کا دورہ
جمعہ 11 اپریل 2014 20:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پرویز ملک ممبر قومی اسمبلی و مسلم لیگ(ن) کے صدر‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر علی ایاز‘خواجہ احمد حسان‘اختر رسول اور ملک طارق نے اچھرہ بازار میں گزشتہ رات کریکر دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز ملک نے کہاکہ وہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف جو چین کے دورہ پر ہیں ان کی ہدایت پر اچھرہ بازار میں گزشتہ رات ہونے والے کریکر دھماکے کی جگہ کے دورے پر آئے ہیں تاکہ اصل حقائق معلوم کر کے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا جا سکے۔(جاری ہے)
پرویز ملک نے کہاکہ تاجر برادری کی طرف سے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے تاہم حکومت پہلے سے ہی پولیس کو ہدایات جاری کر چکی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے اصل حقائق پر مبنی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اچھرہ بازار میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔پرویز ملک نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ وہ تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.