حکومت موسم گرما کے دوران قومی گرڈمیں2 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کریگی ،خواجہ آصف
ہفتہ 12 اپریل 2014 16:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت موسم گرما کے دوران قومی گرڈمیں2 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کریگی ،اکتوبر 2013ء سے مارچ2014ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزارت نے رمضان المبارک کے پورے مہینے میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کیلئے بجلی کی بچت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین کو بجلی کی مہنگے داموں فراہمی سے گریز کررہی ہے بلکہ یہ صارفین کو سستے داموں بجلی فراہم کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پانی کے ذریعے 17 سو میگاواٹ زائد بجلی پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2013ء سے مارچ2014ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رقم ادا کرنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہی بجلی فروخت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت آنے والے چند مہینوں میں17 سو میگاواٹ زائد بجلی پیدا کرے گی ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پانی اور بجلی کے اداروں کے90 فیصد سربراہان کی تقرری کردی گئی ہے اور بقیہ بھی جلد ہی تعینات کردیئے جائینگے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.