موجودہ دور تجارت ، معیشت اور اقتصادی تعاون کا دور ہے ،پاکستان تمام ممالک سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے‘ شہبازشریف ،ترقی کیلئے انتہاء پسندی اور توانائی بحران کا خاتمہ ضروری ہے،(ن) لیگ کی حکومت مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے،رواں برس ہونہار طلبا وطالبات میں مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی غیر ملکی صحافیوں کے وفد سے گفتگو
ہفتہ 12 اپریل 2014 22:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ موجودہ دور تجارت ، معیشت اور اقتصادی تعاون کا دور ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سمیت تمام ملکوں سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے،ترقی وخوشحالی کے لئے انتہاء پسندی اور توانائی بحران کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتہا پسندی اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
یہ بات ا نہوں نے ہفتہ کے روز یہاں غیر ملکی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماجی اور معاشی اقدامات کر کے بھی انتہاء پسندانہ رجحانات کو روکا جا سکتاہے۔ پاکستانی معاشرے میں تحمل برداشت اور رواداری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تعلیمی نظام میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.