طالبان کیخلاف بے بنیاد باتیں کرنیوالے نظروں سے اوجھل نہیں : ترجمان کالعدم تحریک طالبان،حکومت کے ساتھ مذاکرات کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں،جنگ بندی کا فیصلہ ملافضل اللہ کے حکم پر مرکزی شوریٰ کرتی ہے، شاہد اللہ شاہد
اتوار 13 اپریل 2014 12:52
ہنگو(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) تحریک طالبان نے کسی کا نام لیے بغیر واضح کیاہے کہ طالبان کے بعض ساتھیوں کی معمولی تلخی کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا، بے بنیاد باتیں کرنیوالے نظروں سے اوجھل نہیں تاہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ پراپیگنڈا مہم صحافتی اقدار کے منافی ہے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہاہے کہ طالبان کے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں ، صر ف ایک علاقے میں کچھ ساتھیوں میں غلط فہمی پیداہوئی تھی جسے تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ اور ذمہ داران نے ختم کردیا، گذشتہ دوروز سے حالات پرامن ہوچکے ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں،جنگ بندی کا فیصلہ ملافضل اللہ کے حکم پر مرکزی شوریٰ کرتی ہے اور تمام گروپس جنگ بندی کے فیصلے کی پیروی کرتے ہیں ۔ شاہداللہ شاہد نے کہاکہ بے بنیاد باتیں کرنیوالے ہماری نظروں سے اوجھل نہیں ، واضح کرناچاہتے ہیں کہ پراپیگنڈہ مہم صحافتی اقدار کے منافی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.