قیادت نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے لاہور میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کر لیا، چاروں صوبوں کے عہدیداروں سے خط و کتاب بھی بلاول ہاؤس لاہور سے کی جائیگی
اتوار 13 اپریل 2014 15:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) قیادت نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے لاہور میں ڈیرے لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ، چاروں صوبوں کے عہدیداروں سے خط و کتاب بھی بلاول ہاؤس لاہور سے کی جائیگی ،قیادت کی رواں ماہ لاہور آمد کے پیش نظرعہدیداروں کی طرف سے تیاریاں جاری ہیں ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو فعال کرنے کیلئے قیادت نے کراچی سے بلاول ہاؤس لاہور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ملک بھر میں تمام عہدیداروں سے خط و کتاب بھی یہیں سے کی جائے گی اورملک بھر میں پارٹی کے امور لاہور سے چلائے جائیں گے ۔
دوسری طرف قیادت کی رواں ماہ لاہور آمد کے پیش نظر عہدیداروں کی طرف سے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں ملاقاتوں کا شیڈول مرتب کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت کی طرف سے ماضی میں اعلانات کے باوجود لاہور نہ آنے کیوجہ سے کارکنوں میں تاحال کوئی جوش و جذبہ نہیں دیکھا جارہا ۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر قیادت نے پارٹی کو فعال کرنا ہے تو انہیں لاہور میں ڈیرے ڈالنے ہوں گے اور مستقل مزاجی سے آگے بڑھنا ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.