لکھنوٴ ‘ اداکار جاوید جعفری کے انتخابی میدان میں آنے سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا
بدھ 16 اپریل 2014 12:33
لکھنو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنوٴ کے پارلیمانی حلقے میں اداکار جاوید جعفری کے میدان میں آنے سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔جاوید جعفری عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر لکھنوٴ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔لکھنوٴ شہر سے یوں تو کئی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں لیکن فلموں سے سیاست میں آنے والے جاوید جعفری کا اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ اور کانگریس کی رہنما ریتا بہوگنا سے ہے۔
فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ جاوید جعفری مقبول ٹی وی شو ’بوگی ووگی‘ کے جج بھی ہیں۔لکھنوٴ کی پارلیمانی نشست گذشتہ کئی برسوں سے بی جے پی کے پاس ہے اور اس شہر سے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بھی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔(جاری ہے)
لکھنوٴ کے متعلق جعفری نے کہاکہ لکھنوٴ کی تہذیب اور زبان سے میں واقف ہوں۔ یہاں کے لوگوں سے واقف ہوں۔ ہاں، یہاں کے مسائل کو ابھی اچھی طرح نہیں جانتا، لیکن عوام کے مسائل کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس تو ہے نہیں۔
لوگوں سے بات کرکے ان کی نمائندگی کرنی ہے۔انھوں نے کہاکہ راج ناتھ سنگھ بہت ہی سینیئر لیڈر ہیں اور ریتا بہوگنا جی کے بارے میں بھی میں نے ہوم ورک کر لیا ہے۔ میں ان کے کام کا احترام کرتا ہوں لیکن اس سے گھبرا کر اگر میں چپ بیٹھ گیا تو پھر تو کوئی آگے ہی نہیں آئیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.