ساہیوال زیادتی کیس؛ وزیراعلیٰ پنجاب کی دھمکی کام کر گئی، 24 گھنٹوں میں سارے ملزم گرفتار
بدھ 16 اپریل 2014 13:07
ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے زیادتی کیس سے متعلق پولیس اہلکاروں کو دی جانے والی دھمکی کام کر گئی اور جو ملزم ڈیڑھ ماہ سے گرفتار نہیں ہورہے تھے انہیں قانون کے رکھوالوں نے 24 گھنٹے میں ہی پکڑ لیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے الٹی میٹم پر ڈی پی او ساہیوال سید خرم علی شاہ کی سربراہی میں پولیس نے 5 ملزمان طالب، پرویز، کامران، عمران اور افضال کو گزشتہ روز ہی پکڑ لیا تھا جبکہ کیس کا مرکزی ملزم صفدر گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا تاہم اب اسے بھی ننکانہ صاحب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے 5 ملزمان کا 10روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ آخری ملزم کا ریمانڈ آج حاصل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل 6 ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی تھی، میڈیا میں خبر نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ پناجب خود وہاں پہنچے اور انہوں نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.