پاکستان کسی بھی قسم کے تنازعات میں الجھنے کے بجائے ترقی کا راستہ اپنائے گا ، قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ ،ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کے ذریعے خطے کو امن کا گہوارہ بنائینگے ،داخلی سلامتی کیلئے تمام پالیسی آپشنز کو تلاش کیا جائیگا ،کمیٹی کاعزم ، قومی سلامتی کمیٹی اعلیٰ فورم ہے ، جہاں تمام ریاستی ادارے اپنا اپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہیں ،وزیر اعظم ،انفراسٹرکچر، ریلوے اور توانائی کے شعبے میں چین 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ،نواز شریف کا خطاب ۔ تفصیلی خبر
جمعرات 17 اپریل 2014 19:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کے تنازعات میں الجھنے کے بجائے ترقی کا راستہ اپنائے گا ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کے ذریعے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،داخلی سلامتی کے لیے تمام پالیسی آپشنز کو تلاش کیا جائیگا جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اعلیٰ فورم ہے ، جہاں تمام ریاستی ادارے اپنا اپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہیں ۔
جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.