پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کے مفاد میں ہے، مغربی پابندیوں کے خوف سے تنہا رہ کر منصوبہ مکمل نہیں کر سکتے ،وزیرمملکت برائے پٹرولیم
جمعہ 18 اپریل 2014 15:07
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پیڑولیم جام کمال نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کے مفاد میں ہے، مغربی پابندیوں کے خوف سے تنہا رہ کر منصوبہ مکمل نہیں کر سکتے۔ پاکستان میں 2 ارب کیوبک فٹ گیس کا شارٹ فال ہے ۔ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرینگے۔وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔میر جام کمال نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبہ پر بہت بات ہوئی ہے۔
تنہا پاکستان اس منصوبے کو مکمل نہیں کرسکتا۔ مغربی ممالک کی جانب سے اس منصوبے کے باعث پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ممکنہ پابندیوں کے پیش نظر ہی پاک ایران گیس پائپ لائن تاخیر کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور مغربی ممالک ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کرتے ہیں تو منصوبے پر کام کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو گیس کی قلت کا سامنا ہے، ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 ارب کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے پاکستان میں گیس پائپ لائن کے زریعے صارفین گیس دی جارہی ہے تاہم اگر اسی طرح گیس کا ضیاع کیا گیا تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے ۔ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے اقدمات کئے جارہے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے احساس محرومی کو جلد ختم کیا جائے گا ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر زہیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے واجبات پچاس ارب روپے تک پہنچ گئے،واجبات کی ادائیگی کے لئے دو ہفتوں میں کے الیکٹرک سے معاہدہ طے ہوجائے گا۔ زہیر صدیقی نے کہا کہ ایک سال میں 100ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل ہوجائے گی،جس سے گیس پریشر میں بہتری اور قلت میں کمی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.