دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے
اتوار 20 اپریل 2014 12:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔
(جاری ہے)
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ہی سے ہوگیا تھا، اس موقع پر ملک بھر میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر گرجاگھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے گئے، مسیحی برادری نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے۔
ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان پکائے جارہے ہیں جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ روایتی تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ایسٹر عیسائیوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو جو حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.