حکومتی کمیٹی سے آئندہ چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے، پروفیسر ابراہیم
اتوار 20 اپریل 2014 12:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کے دوران پروفیسرابراہیم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں میں توسیع کے لئے کوششيں کی جارہی ہیں تاہم انہیں طالبان سے رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے دونوں فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں پیش آنے والی مشکلات میں خاصی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
طالبان مزاکراتی کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ان کا حکومت سے بھی رابطہ ہے، موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ چند روز میںدونوں کمیٹیوں کے ارکان کی ملاقات ہوگی تاہم اب تک اس کے لئے وقت اور جگہ کا تعین نہیں ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.