فرنٹیئر کورکی کارروائی کے نتیجے میں پنجگور میں تین شدت پسند مارے گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں کئی عسکریت پسند زخمی ہوئے ، حالات کو قابو کرنے کیلئے اضافی نفری بھی طلب کی گئی تھی

اتوار 20 اپریل 2014 15:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) فرنٹیئر کورکی کارروائی کے نتیجے میں پنجگور میں تین شدت پسند مارے گئے ترجمان ایف سی خان واسع کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ کے قریب کچھ عسکریت پسندوں نے ایف سی کی گشت پر مامور گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے۔

(جاری ہے)

واسع کے مطابق حملہ آور اپنی تین موٹر سائکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔واسع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کئی عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے جبکہ حالات کو قابو کرنے کے لیے اضافی نفری بھی طلب کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :