حکومت بڑے شہروں میں آئی ٹی پارکس قائم کریگی ،عنقریب اسلام آباد میں ایک بڑے آئی ٹی پارک کا افتتاح کیاجائیگا ،زاہد حامد ، خیبرپختونخوا میں کاروباری حضرات کوبہترماحول دینے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ بھرپورتعاون کرینگے ، کاروباری نمائندوں سے گفتگو ،تحفظ پاکستان بل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کاخیرمقدم کرینگے ، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
پیر 21 اپریل 2014 19:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی زاہدحامد نے کہاہے کہ حکومت بڑے شہروں میں آئی ٹی پارکس قائم کرے گی اور عنقریب اسلام آباد میں ایک بڑے آئی ٹی پارک کا افتتاح کیاجائیگا ، وہ پیر کو خیبرپختونخواچیمبرآف کامرس میں چیمبرکے نمائندوں اورکاروباری حضرات سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری کامل علی قریشی بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر زاہدحامد نے کہاکہ ہم ایک ایسی دستاویزپرکام کررہے ہیں جس کا مقصد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بہتری کیلئے قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبوں پرعمل کیا جانا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کے تحت15ذیلی ادارے کام کررہے ہیں اورہم ان کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں وفاقی وزیر نے ریسرچ کیلئے تاجروں سے تجاویز طلب کیں انہوں نے کہاکہ نیشنل کوالٹی پالیسی تیار ہوچکی ہے جس کے تحت مارکیٹ میں دستیاب پراڈکس کی کوالٹی کویقینی بنایاجاسکے اور اس پرچیک رکھاجاسکے انہو ں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کاروباری حضرات کوبہترماحول دینے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کرینگے ان کو بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے امن وامان کی فضاء کوبہترکرناہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.