کراچی، الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فریقین کو 29اپریل تک دلائل دینے کے احکامات جاری
منگل 22 اپریل 2014 20:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تمام فریقین کو 29اپریل تک دلائل دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق علی چنہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ایس 93،پی ایس 22،پی ایس 85اور این اے 200سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر کیس کی سماعت کی ۔
دوران سماعت درخواست گذار پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر مہر ،پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس 93سے کامیاب امیدوار سید حفیظ الدین ،پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار عبدالستار راجپر ،پی ایس 85سے پیپلزپارٹی کی رہنما سسی پلیجو اور دیگر کے وکلاء نے دلائل دیئے ۔(جاری ہے)
دوران سماعت عدالت نے تمام درخواستوں کو یکجا کرکے درخواستیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تحریری دلائل طلب کرلیے ۔
جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار سید حفیظ الدین کی الیکشن ٹریبونل کے خلاف درخواست پر 6مئی تک جواب طلب کرلیا ۔تمام امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن ٹریبونل سکھر ،حیدر آباد اور کراچی کے فیصلوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.