دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے بجائے مذاکرات سنگین مذاق ہے: الطاف حسین
جمعہ 25 اپریل 2014 17:39
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دہلی کالونی میں مسجد کے قریب دھماکے کی مذمت۔ ان کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو خون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں مسجد کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے موقع پر مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جو دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔
ایسے سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کے بجائے مذاکرات کرنا پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف موثر اور ٹھوس کارروائی نہیں کی جائے گی ملک وقوم کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات نہیں ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.