افغانستان میں نیٹوکا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،پانچ غیرملکی فوجی ہلاک،حزب اسلامی افغانستان کا امریکی جاسوس طیارہ مارگرانے کا دعویٰ، حزب اسلامی کے جنگجوؤں نے مشرقی صوبے کنٹر کے شیگل ضلع میں امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ،ترجمان کی خبر رساں ادارے سے گفتگو،طالبان کا نیٹوہیلی کاپٹرمارگرانے کادعویٰ،حملے کے بعد دیگر غیرملکی ہیلی کاپٹرتباہ شدہ طیارے کا ملبہ اٹھانے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے،ترجمان قاری محمد یوسف کا بیان،افغان فورسزکی مشترکہ کارروائی میں پانچ اہم طالبان کمانڈروں سمیت 16جنگجوہلاک،11زخمی،صسوبہ زابل میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک شہری ہلاک،چارزخمی

ہفتہ 26 اپریل 2014 19:26

افغانستان میں نیٹوکا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،پانچ غیرملکی فوجی ہلاک،حزب ..

کابل/اسد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) حزب اسلامی افغانستان نے ایک امریکی جاسوس طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے،ادھر جنوبی افغانستان میں نیٹوکا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں پانچ غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے،ادھرا فغان طالبان نے نیٹوکا ہیلی کاپٹر مارگرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کارروائی صوبہ قندھارکے تختہ پل ضلع میں عمل میں لائی گئی ،دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے ملک بھرکے مختلف صوبوں میں جاری آپریشن کے دوران16طالبان ہلاک اور11کو گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے اورکہاہے کہ ہلاک ہونے والوں میں پانچ طالبان کمانڈربھی شامل ہیں، طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیا،قبل ازیں صوبہ زابل میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اورچارزخمی ہوگئے،ہفتہ کو حزب اسلامی کے ترجمان ہارون زرغن نے این این آئی کو بتایا کہ حزب اسلامی کے جنگجوؤں نے ہفتے کی صبح مشرقی صوبے کنٹر کے شیگل ضلع میں امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا جو پہاڑی علاقوں پر پرواز کررہا تھا۔

(جاری ہے)

شیگل کو حزب اسلامی کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، افغانستان میں غیر ملکی افواج نے حزب اسلامی کے دعوے پر تبصرہ نہیں کیا،ادھرایساف نے ایک بیان میں کہاکہ ان کا ایک ہیلی کاپٹرجنوبی افغانستان میں گرکرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں پانچ غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایاگیااورنہ ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی گئیں،افغان حکام نے بھی نیٹوہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے کی تصدیق کی ،صوبہ قندھارکے گورنرنے صحافیوں کو بتایاکہ واقعہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے پیش آیا،ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرتختہ پل ضلع میں گرکرتباہ ہواجس کے نتیجے میں پانچ غیرملکی فوجی بھی مارے گئے،ادھر افغان طالبان نے نیٹوکا ہیلی کاپٹر مارگرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ یہ کارروائی صوبہ قندھارکے تختہ پل ضلع میں عمل میں لائی گئی ،افغان طالبان ترجمان قاری محمد یوسف نے ایک بیان میں کہاکہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر نیٹوکے ہیلی کاپٹربھی تباہ شدہ ہیلی کاپٹرکا ملبہ اپنے ساتھ لے جانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ افغان فورسزکے ملک بھرکے مختلف صوبوں میں جاری آپریشن کے دوران16طالبان ہلاک اور11کو گرفتارکرلیاگیا،بیان میں کہاگیاکہ ہلاک ہونے والوں میں پانچ اہم طالبان کمانڈربھی ہیں،بیان میں کہاگیاکہ طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیا،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن کابل،ننگرہار،قندھار،وردک ،لوغراورہلمندصوبے میں کیاگیا،قبل ازیں صوبہ زابل میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اورچارزخمی ہوگئے،صوبہ زابل کے حکام نے بتایاکہ دھماکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔