برطانیہ اور آسٹریلوی بحریہ کی مشترکہ کارروائی،کروڑوں ڈالر مالیت کی ایک ہزار کلو ہیروئن قبضے میں لے لی،مشترکہ کارروائی میں کینیا اور تنزانیا کے قریب 23کروڑ50لاکھ ڈالرمالیت کی ہیروئن برآمد،چھ افرادکو گرفتارکرلیاگیا

ہفتہ 26 اپریل 2014 19:35

برطانیہ اور آسٹریلوی بحریہ کی مشترکہ کارروائی،کروڑوں ڈالر مالیت کی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) برطانیہ اور آسٹریلیا کی بحریہ نے مشترکہ کارروائی کر کے کروڑوں ڈالر مالیت کی ایک ہزار کلو سے زائد ہیروئن اپنے قبضے میں لے لی،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو برطانیہ کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ اور آسٹریلیا کی بحریہ نے افریقا کے مشرق میں کینیا اور تنزانیا کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرمالیت کی ایک ہزار 32 کلو گرام ہیروئن اپنے قبضے میں لے لی جبکہ اس کارروائی میں چھ افرادکو گرفتارکرلیاگیا،برطانوی رائل نیوی کے کمانڈر جیریمی بلنڈن نے آپریشن کو منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوری سے لے کر اب تک منشیات اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف بین الاقوامی پانیوں میں کئے جانے والے چھ مشترکہ آپریشنز میں حالیہ آپریشن سب سے زیادہ کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :