کم سن بچی کی وائٹ ہاؤس آمد،مشیل اوباماسے والد کیلئے نوکری مانگ لی،امریکی خاتون اول نے شارلٹ سے ان کے والد کی سی وی لی اورشدت جذبات سے بچی کو گلے لگالیا

اتوار 27 اپریل 2014 18:08

کم سن بچی کی وائٹ ہاؤس آمد،مشیل اوباماسے والد کیلئے نوکری مانگ لی،امریکی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) امریکہ میں ایک کم سن بچی نے صدر براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سے ملاقات کو اپنے بیروزگار والد کو نوکری دلوانے کا وسیلہ بنا لیا،یہ واقعہ وائٹ ہاوٴس میں ہونے والی اس سالانہ تقریب کے سوالات کے دوران پیش آیا جس میں وائٹ ہاوٴس کاعملہ اپنے بچوں کو کام پر ساتھ لے کر آتا ہے،دس سالہ شارلٹ بیل نے صدر اوباما کی اہلیہ کو بتایا کہ اس کے والد پچھلے کئی سالوں سے ملازمت سے محروم ہیں،مشل اوباما نے تقریب میں شریک دوسرے بچوں کو بتایا کہ شارلٹ اپنے والد کے لیے کچھ کررہی ہیں،جب تقریب ختم ہوئی تو مشل اوباما نے بچی سے اس کے والد کی نوکری کے لیے درخواست لی اور بچی کو گلے لگایا،شارلٹ کی والدہ وائٹ ہاوٴس کے انتظامی امور کے شعبے میں کام کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :