سعودی خاتون نے غلط بیانی پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،غیرسعودی بیوی کی اولاد سعودی بیوی کے کھاتے میں درج کرانے کی کوشش،سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

اتوار 27 اپریل 2014 18:25

سعودی خاتون نے غلط بیانی پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،غیرسعودی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) سعودی عرب کے شہر ریاض کی ایک عدالت میں ایک مقامی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شوہر ایک غیر سعودی بیوی سے ہونے والے بچے کو اس کے قومی شناختی کارڈ کے کھاتے میں رجسٹرڈ کرانا چاہتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مدعیہ بیوی کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے دو سال قبل ایک غیر سعودی عورت سے غیر قانونی طریقے سے شادی کی جس کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عدم ثبوت کی وجہ سے اب غیر سعودی بیوی کی جگہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی بیوی کا خصوصی کارڈ استعمال کرنا چاہتا ہے۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :