عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام ادارے مل کرکوششیں جاری رکھیں، وزیراعظم
پیر 28 اپریل 2014 16:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام ادارے مل کرکوششیں جاری رکھیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کےبارے میں اہم اجلاس جاری ہے، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن فوادحسن فواد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی، طالبان سے مذاکراتی عمل ، خطے کی صورت حال اور افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طالبان سے جاری مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان رابطہ کمیٹی کے ساتھ گزشتہ ملاقات میں مذاکرات کی واضح سمت کےتعین پراتفاق اور دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نے ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے آئی ایس آئی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے مل کرکوششیں جاری رکھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.